25 اکتوبر، 2024، 12:46 PM

فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا جائے، حماس کی مسلمانوں سے اپیل

فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا جائے، حماس کی مسلمانوں سے اپیل

حماس نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ مختلف ممالک میں فلسطین کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم بڑھنے کے ساتھ مقاومتی تنظیم حماس نے دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ فلسطین کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی جنایات کی وجہ سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔ صہیونی فورسز نے گھروں کو آگ لگادی ہے۔ ہسپتالوں اور رہائشی مراکز پر بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔ صہیونی فوجی حکام فلسطینیوں کو شمالی غزہ سے ہجرت پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے مسلمان جمعہ کے دن عوامی مظاہرے کرکے صہیونی حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔

News ID 1927665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha